تھانہ دھمیال کی حدود میں معمولی جھگڑا پر بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

83
تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے چکلالہ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی ۔22جنوری (اے پی پی):تھانہ دھمیال پولیس کی حدود میں تین روز قبل معمولی جھگڑا پر بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چپقلش پر 03 روز قبل بھائی کو قتل کرنے والے ملزم حسن علی کو گرفتار کرلیا،ملزم حسن علی نے فائرنگ کر کے بھائی اسد کو قتل کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کیا گیاتھا،ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ دھمیال پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔