11.6 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ روات کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے...

تھانہ روات کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

- Advertisement -

راولپنڈی۔22فروری (اے پی پی):تھانہ روات کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ روات پولیس نے مشکوک موٹر سائیکلوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل فیصل شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت طارق اور زخمی ملزم کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ جاری ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564917

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں