پتوکی۔ 16 جولائی (اے پی پی):تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بڑی کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا،ملزم سے دو کلو سے زائد چرس بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فاروق عرف فاروقی 37 سے زائد مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کارروائی تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی ایس ایچ او راحیل خاں کی سربراہی میں کی گئی ، ملزم کے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد بھی چرس برآمد کر لی گئی ۔
ملزم پتوکی اور گردونواح میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا ۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔