سر گودھا۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نےجواء کھیلتے ہوئے4 جواری گر فتارکرلیے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے فاروق،یامین،لیاقت اور فضل کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
جواء پر لگی رقم اور جواء میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمدکرلئے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔