تھانہ سٹی پولیس کی کا رروائی، سٹریٹ کرائم ، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار

85
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔ 27 مارچ (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان سے چھینی گئی رقم 01لاکھ 07ہزار روپے، چوری شدہ 06موٹرسائیکل،موبائل فون اوراسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا،

گرفتار ملزمان میں عالمگیراوررضوان شامل ہیں،ملزمان سے چھینی گئی رقم 01لاکھ 07ہزار روپے، چوری شدہ 06موٹرسائیکل اورموبائل فون برآمد ہوا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ ایس پی راول کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔