تھانہ وارث و کلر سیداں کی حدود میں موٹرسائیکلز چور گینگ کے چار ملزمان گرفتار،30موٹرسائیکلز برآمد

89
motorcycle theft
motorcycle theft

راولپنڈی۔6جون (اے پی پی):تھانہ وارث خان و کلر سیداں پولیس نے موٹرسائیکلز چوری میں ملوث گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر کے 26موٹرسائیکلز برآمد کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث حسنین گینگ کے 3ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں حسنین، محسن اقبال اور نوید شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 26موٹرسائیکل،9 انجن اور سپیئر پارٹس برآمدہوئے۔

ملزمان کی گرفتاری پرایس پی راول فیصل سلیم نے وارث خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس کار موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسامہ بن ولید کو گرفتارکر لیا، ملزم سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل برآمدہوئے۔