تھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلرگرفتار

تھانہ پشتخرہ پولیس نے منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لیں۔ اتوار کو ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا ہے جس کے دوران منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔

پشاور۔ 19 جولائی (اے پی پی):تھانہ پشتخرہ پولیس نے منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لیں۔ اتوار کو ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا ہے جس کے دوران منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس پی کینٹ ڈویژن محمد جنید کھرل کی ہدایت پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ عمران خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر منشیات سمگلر رضوان اللہ ولد حیات اللہ سکنہ اچینی بالا کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کا تعلق منشیات سمگلرز نیٹ ورک سے ہے جوکہ موٹرکار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر رنگ روڈ نزد عمر گل روڈ ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 12 کلو 260 گرام چرس برآمد کرنے کیساتھ ساتھ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔