اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):اسلام آباد کی تھانہ کھنہ پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گرو ہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے مو ٹر سائیکل، نقدی،مو بائل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ کھنہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر شفیق اور عطاء سلطان کے ناموں سے ہو ئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15” یا ”آئی سی ٹی ایپ” 15پر فوری اطلا ع کریں۔