تھانہ کھڈیاں کے علاقے میں سرچ آپریشن،08 ملزمان گرفتار

74

قصور۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ کھڈیاں کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ منشیات فروشی کے 02مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اس دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 04 مجرم اشتہاری گرفتار گئے جن میں سے دو ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او وحید عارف پر مشتمل ٹیموں نے کیا جس دوران 70 گھروں کو چیک کیا گیا، 115 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔پولیس ضلع کو قانون شکن عناصر کے شر سے محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔