جرمنی،ماحولیات کے کارکنان نے فرینکفرٹ کا ہوائی اڈا بلاک کر دیا،متعدد پروازیں معطل

برلن۔26جولائی (اے پی پی):جرمنی میں ماحولیات کے لیے کام کرنے والے گروپ ’’لاسٹ جنریشن‘‘ کے کارکنان نے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے متعدد پروازیں معطل ہو گئیں۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق مذکورہ گروپ نے گزشتہ روز کہا کہ کوئلے کی مسلسل کان کنی، تیل، گیس اور کوئلہ جلانا ہمارے وجود کے لیے خطرہ ہے۔ادھر، ہوائی اڈے کے حکام نے سوشل میڈیا سائٹ پر …

برلن۔26جولائی (اے پی پی):جرمنی میں ماحولیات کے لیے کام کرنے والے گروپ ’’لاسٹ جنریشن‘‘ کے کارکنان نے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے متعدد پروازیں معطل ہو گئیں۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق مذکورہ گروپ نے گزشتہ روز کہا کہ کوئلے کی مسلسل کان کنی، تیل، گیس اور کوئلہ جلانا ہمارے وجود کے لیے خطرہ ہے۔ادھر، ہوائی اڈے کے حکام نے سوشل میڈیا سائٹ پر بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ پر جاری مظاہرے کی وجہ سے پروازیں معطل ہیں، مسافرفی الحال ہوائی اڈے کی طرف نہ جائیں، پہلے اپنے فلائٹ سٹیٹس بارے چیک کریں اور سفر کے لیے تھوڑا اضافی وقت دیں۔

لاسٹ جنریشن نامی گروپ کے ارکان نے اس سے ایک روز قبل ہی بطور احتجاج کولون/بون ہوائی اڈے کو بھی بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایئرپورٹ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ کارکن اندر گھسنے کے بعد رن وے پر بیٹھ گئے تھے جنہیں حد سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں