قصور۔ 25 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا نے نواحی گاؤں رتنے والا اور کھرپپڑ گاؤں میں سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے ڈیڑھ کلوگرام چرس اور 120 لیٹر شراب برآمد ژبرآمد کی گئی۔ سنگین مقدمات میں مطلوب 04 مجرم اشتہاری گرفتار، چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان جبکہ سنگین مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری شامل ہیں ۔سرچ آپریشن ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں تھانہ کی نفری، ایلیٹ فورس، لیڈی سٹاف، سکیورٹی اور ایگل سکواڈ پر مشتمل ٹیموں نے کیا ۔ ڈی پی او قصور کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔