تھرپارکر میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر بلڈ کیمپ کا انعقاد

146

تھرپارکر ۔ 08 مئی (اے پی پی):تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تھر کول بلاک ٹو میں تھر فاؤنڈیشن اور تھرپارکر سوشل آرگنائزیشن کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف کمپنیوں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دیا۔ تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ضلع تھرپارکر میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات کیمپ لگائے گئے۔ بلاک 2 کے علاقے ماروی کلینک، ٹراما سینٹر، ای پی ٹی ایل ڈسپنسری میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے، جہاں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ اظہر ملک اور حبکو کے ڈائریکٹر سائٹ کلیم اللہ کے ساتھ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ حبکو اور تھر فاؤنڈیشن کے ملازمین نے خون کا عطیہ دیا،عطیہ کیا ہوا خون تھر کے تھیلیسمیا کے بچوں کو لگایا جائے گا،

اس موقع پر تھر فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر فرحان انصاری نے کہا کہ عطیہ کیا گیا خون تھر میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو دیا جائے گا،تھرپارکر سماجی تنظیم (ٹی ایس او) کے ماما وشن تھری نے بتایا کہ تھرپارکر کے 65 تھیلیسیمیا کے متاثرین کو مختلف اوقات میں خون کے عطیات کی ضرورت ہے، اس لیے تھر فاؤنڈیشن انتظامیہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے کیمپ لگائے اور خون کا عطیہ دیا، جوکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو لگایا جائے گا۔ انہوں نے تھر فاؤنڈیشن، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، اینگرو پاور جنریشن تھر لمیٹڈ، حبکو انتظامیہ اور خون کا عطیہ دینے والے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

کیمپوں کے قیام کے عمل میں تھر فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر اشوک بختانی، جنید انصاری، مبشر سومرو، یعقوب بابر، ہرجی لال، کامران شیخ، احسن سرہندی، تھرپارکر سماجی تنظیم کے نائب صدر ولی نوہڑی، گل محمد بجیر، باغ علی بجیر ، دلیپ کمار، دھرموں مل، نندلال اور دیگر نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔