تھلیسیمیا موزی اور جان لیوا مرض جو زیادہ تر کزنز شادی کے ذریعے پھیلتا ہے، ڈاکٹر محبوب کاشمیری

126
Thalassemia
Thalassemia

باغ۔ 01 نومبر (اے پی پی):باغ، تھلیسیمیا موزی اور جان لیوا مرض ہے جو زیادہ تر کزنز شادی کے ذریعے پھیلتا ہے،اس سے بچنے کے لیے شادی سے پہلے اپنے ٹیسٹ کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کے ایم ایس ڈاکٹر محبوب کاشمیری،الحیدری ویلفیئر فاونڈیشن کے سنیئر رہنما ڈاکٹر زین العابدین نے ایک سیمینار میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تھلیسیما کے مریض بچوں کی تعداد ایک لاکھ 75ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،جو انتہائی خوفناک حد تک ہے۔باغ میں اس وقت رجسٹرڈ تھلیسیما کے مریض پچاس کے قریب ہیں۔

باغ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بلڈ بنک موجود ہے صرف آگاہی کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آزاد کشمیر کے اندر تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات مہیا کیے جا سکیں،ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کے ایم ایس ڈاکٹر محبوب کاشمیری نے ہسپتال کے اندر10بیڈ کے وارڈ کا اعلان کیا جس میں صرف تھلیسیما کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔ سیمینار سے سید ضمیر شاہ،عامر،فہد،تنویر چغتائی،آصف سدوزئی،ارشاد بٹ،حماد حیدر کاظمی،نعمان امتیاز،عابد کاظمی،زاہد بخاری،مشعل آمین،غوثیہ خورشید،حفظہ صداقت،جعفر گیلانی،قاری سلیمان ودیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ ہمیں سب لوگوں کو ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آنا چائیے تاکہ اس ملک کے اندر کوئی بھی مریض باالخصوص تھلیسیمیا کو خون کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔مقررین نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ باغ میں جلد تھلیسیمیا سنٹر قائم کیا جائے۔ہماری تنظیم یتیم،غریب بے سہارا،طلبہ کے تعلیمی فیسوں کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے تھلیسیمیا کے ٹیسٹ فری کرنے کا اعلان کرے تاکہ کزنز کے رشتوں سے پائی جانے والی مختلف بیماریوں جس میں تھلیسیمیا جیسی موضی مرض سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان کو 18سال سے 45سال کی عمت تک ہر تین ماہ میں خون کے عطیات دینے چائیے یہ جان کا بھی صدقہ ہے اور صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے،مقررین نے الحیدر ویلفیئر فاونڈیشن کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔