تھل جیپ ریلی کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ترجمان پولیس مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے تھل کے صحراؤں میں 7 نومبر سے شروع ہونے والی چار روزہ نوویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق 9ویں تھل جیپ ریلی میں انٹر نیشنل، نیشنل ریسرز اور عوام الناس کی سیکورٹی کیلئے 6 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز، 63 سب انسپکٹرز، 90 اے ایس آئیز، 93 ہیڈ کانسٹیبلان …

مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے تھل کے صحراؤں میں 7 نومبر سے شروع ہونے والی چار روزہ نوویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق 9ویں تھل جیپ ریلی میں انٹر نیشنل، نیشنل ریسرز اور عوام الناس کی سیکورٹی کیلئے 6 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز، 63 سب انسپکٹرز، 90 اے ایس آئیز، 93 ہیڈ کانسٹیبلان سمیت 863 کانسٹیبلان کی سیکورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

9ویں تھل جیپ ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں 96 ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ تھل جیپ ریلی کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی دن رات شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گی۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ تھل کے صحراؤں میں نویں تھل جیپ ریلی کا پر امن انعقاد اور مہمانوں کی سیکیورٹی مظفرگڑھ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں