تھل جیپ ریلی کے موقع پر مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ میں لوکل ہالیڈے کا اعلان

214
تھل جیپ ریلی کے موقع پر مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ میں لوکل ہالیڈے کا اعلان

مظفرگڑھ۔ 07 نومبر (اے پی پی):مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے ریگزاروں میں منعقد ہونے والی تھل جیپ ریلی کے موقع پر لوکل ہالیڈے کا اعلان کردیاگیا۔

مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ان اضلاع کے عوام کو تھل جیپ ریلی جیسے بڑے اسپورٹس ایونٹ اور تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ترتیب دیئے گئے ثقافتی پروگرامز سے مکمل طور پر لطف اندوز ہونے کےلئے 8 نومبر بروز جمعہ مقامی تعطیل کا اعلان کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔