اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2025 قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے تیزاب اور آگ سے جلائے جانے سے متعلق تشدد جیسے گھناؤنے جرم کی شفاف اور فوری سماعت کے ذریعے اسے خاص طور پر جرم قرار دینے اور اس سے منسلک اور اس کے ضمنی معاملات کی بابت احکامات وضع کرنے کا بل …
تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2025 قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے تیزاب اور آگ سے جلائے جانے سے متعلق تشدد جیسے گھناؤنے جرم کی شفاف اور فوری سماعت کے ذریعے اسے خاص طور پر جرم قرار دینے اور اس سے منسلک اور اس کے ضمنی معاملات کی بابت احکامات وضع کرنے کا بل سینیٹ کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی اجازت چاہی جس کی اجازت ملنے پر ڈپٹی سپیکر نے شق وار منظوری لی اور بعد ازاں مہرین رزاق بھٹو نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔








