- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی):تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر 59 جی۔
بی جڑانوالہ کھڑانوالہ روڈ پر تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون 40 سالہ ارشاد بی بی زوجہ امتیاز اور ایک سالہ بچہ محمد لالا ولد امتیاز سکنہ 60 والا سٹاپ جڑانوالہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں ایک 55 سالہ شخص محمد شفیق سکنہ چک نمبر 33 جی۔
- Advertisement -
بی اکال گڑھ زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ر یسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589126
- Advertisement -