تیس سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا، ‏این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے،اسدعمر

92
تیس سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا، ‏این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے،اسدعمر

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا،

این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے،عوام کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏این سی او سی میں کام کرنےوالی ٹیم زبردست ہے، ‏این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، اسدعمر نے کہاکہ30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، فخر ہے این سی او سی کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنے والی ٹیم زبردست ہے،

این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہتی ہے