تیل، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی ملکی درآمدات 10.6 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران تیل ‘ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات کی ملکی درآمدات میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2017-18ءکے دوران درآمدات 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران تیل ‘ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات کی ملکی درآمدات میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2017-18ءکے دوران درآمدات 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران پٹرولیم کی درآمدات میں 30.4 فیصد کے اضافے سے درآمدات کا حجم 11.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

مزید خبریں