اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 113.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران تیل دار بیجوں اور گری دارمیوہ جات کی برآمدات میں 113.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جون 2022 کے …
تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں جون کے دوران 113.5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 113.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران تیل دار بیجوں اور گری دارمیوہ جات کی برآمدات میں 113.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
جون 2022 کے دوران 419 ملین روپے کے تیل دار بیج اور گری دار میوہ جات برامد کیے گئےجبکہ جون 2023 کے دوران برامدات کا حجم 895 ملین روپے رہا ۔ اس طرح تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 113.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔








