اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):تیل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 1.49 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران درآمدات کا حجم 11.94 ارب ڈالر تک کم ہوا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تیل کی درآمدات کی مالیت 12.08 ارب ڈالر رہی تھی۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں تیل کے قومی درآمدی بل میں 0.18 ارب ڈالر یعنی 1.49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پی بی ایس کی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال میں خام تیل کی درآمدات 14.61فیصد اضافہ سے درآمدات کا حجم 6.47 ملین ٹن کے مقابلہ میں 7.43 ملین ٹن تک بڑھ گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583942