تیل کی قیمتیں معمول پر آتے ہی روسی تیل پر پابندیاں بحال کر دیں گے، امریکا

واشنگٹن۔15مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں معمول پر آتے ہی روسی تیل پر پابندیاں بحال کر دیں گے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر روسی تیل پر عائد بعض پابندیوں میں عارضی نرمی کی گئی ہے، تاہم قیمتیں معمول پر آتے ہی …

واشنگٹن۔15مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں معمول پر آتے ہی روسی تیل پر پابندیاں بحال کر دیں گے۔ تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر روسی تیل پر عائد بعض پابندیوں میں عارضی نرمی کی گئی ہے، تاہم قیمتیں معمول پر آتے ہی یہ پابندیاں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔

امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا کو تیل کی مسلسل فراہمی ضروری ہے اور موجودہ بحران ختم ہونے کے بعد روسی تیل سے متعلق پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی جائیں گی۔

اس دوران امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک جنرل لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت 12 مارچ سے قبل جہازوں پر لادا گیا روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فروخت اور ترسیل کے لیے عارضی طور پر اجازت دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ اجازت 11 اپریل تک مؤثر رہے گی، جس کے بعد روسی تیل سے متعلق پابندیوں کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان ہے۔