اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):مصر میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’چوتھی پاکستان افریقا ٹریڈڈویلپمنٹ کانفرنس اور پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن ‘‘ میں شرکت کےلئے8ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عالمی تجارتی نمائش 9سے 11 جنوری کو منعقد ہو گی جس میں ٹیکسٹائل ، …
تین روزہ بین الاقوامی نمائش ،چوتھی پاکستان افریقا ٹریڈڈویلپمنٹ کانفرنس اور پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):مصر میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’چوتھی پاکستان افریقا ٹریڈڈویلپمنٹ کانفرنس اور پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن ‘‘ میں شرکت کےلئے8ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عالمی تجارتی نمائش 9سے 11 جنوری کو منعقد ہو گی جس میں ٹیکسٹائل ، پلاسٹک ، ربڑ اور اس کی مصنوعات سرجیکل آلات ، کھیلوں کا سامان ، کیمیکل ، ٹریکٹر ، موٹر سائیکل ، سپئیر پارٹس ، کٹلری ، چاول ، مصالحہ جات ، جوس ، خشک میوہ جات ، گلابی نمک ، گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات، کاغذ، کراکری اور سٹیشنری کا سامان اور دیگر مصنوعات نمائش کےلئے پیش کی جائیں گی۔
نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے علاوہ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








