راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے فزیکل ٹکٹس (کل) 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جائے گی اور تمام میچز شام 6 …
تین ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے فزیکل ٹکٹس (کل) 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے

مزید خبریں
راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے فزیکل ٹکٹس (کل) 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جائے گی اور تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے جس کے لیے مختلف انکلوژرز کے ٹکٹ نرخ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے جبکہ فائنل کے لیے 300 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے اور فائنل کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے بتایا ہے کہ پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی آن لائن اور فزیکل مراکز پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔








