لاس اینجلس ۔ 20 اگست (اے پی پی) ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور بربورا نے کوارٹرفائنل میں ٹیمیاببوس اور یروسلاوا کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار بربورا سٹرائیکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیمیا ببوس اور یروسلاووا کو 7-6 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔