سنسناٹی اوپن ٹینس، مرے، راﺅنک، مرین کلچ اور گریگور مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے برائن برادرز نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لاس اینجلس ۔ 20 اگست (اے پی پی) اینڈی مرے، میلوس راﺅنک، مرین کلچ اور گریگور دمترف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برائن برادرز نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں برطانوی سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو …

لاس اینجلس ۔ 20 اگست (اے پی پی) اینڈی مرے، میلوس راﺅنک، مرین کلچ اور گریگور دمترف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برائن برادرز نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں برطانوی سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو 6-4 اور 6-4 سے ہرایا، کینیڈا کے میلوس راﺅنک بھی کوارٹرفائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، تیسرے کوارٹرفائنل میں مرین کلچ کا مقابلہ بورنا کورک سے تھا لیکن کورک ریٹائرٹ ہرٹ ہو گئے جس کی وجہ سے کلچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، گریگور دمترف نے سٹیوجانسن کو شکست دی، دوسری جانب مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے ٹریٹ ہوئی اور میکس مرینی کو زیر کر کے لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کیا۔

Leave a Reply