ثبوت بہت دیئے ہیں مگر پھر شیروں کی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ ثبوت بہت دیئے ہیں مگر پھر آپ کے شیروں کی کمر میں درد شروع ہو جاتی ہے اور پھر ان کی زندگی خطرے میں پڑتی ہے آخر کار وہ دوائی لینے لندن بھاگ جاتے ہیں۔ اتوار کو …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ ثبوت بہت دیئے ہیں مگر پھر آپ کے شیروں کی کمر میں درد شروع ہو جاتی ہے اور پھر ان کی زندگی خطرے میں پڑتی ہے آخر کار وہ دوائی لینے لندن بھاگ جاتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹمیں انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر آپ کو اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اب تو بغیر شرمندگی کہ آپ روانی سے جھوٹ بول سکتی ہیں اسی بنا پر بڑی ترقی کی ہے آپ نے۔