جاری مالی سال میں نجی شعبہ نے 14.97ارب روپے کے قرضہ جات واپس کئے ہیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان

70

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):جاری مالی سال میں نجی شعبہ نے 14.97ارب روپے کے قرضہ جات واپس کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں یکم جولائی 2020تا4دسمبر2020کے دوران نجی شعبہ کی جانب سے14.97ارب روپے کے قرضوں کی واپسی کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شعبہ کی جانب سے 79.22ارب روپے کے قرضے واپس کئے گئے تھے۔