پشاور۔03 فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ ہمارا وژن عوام کوریلیف دینا اور سہولیات دہلیزتک پہنچاناہے، کوئی بھی سوئی گیس کے کم دباو کے مسئلے پر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کرے ، گیس کی ڈیمانڈ میں کئی گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کم دباو کے مسائل درپیش ہیں جس کے مستقل حل کیلئے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے بارہ انچ پائپ لائن جوکہ پہلے سے منظور ہوچکی ہے اور اس پر باقاعدہ کام بھی جاری ہے جسکی تکمیل سے گیس کے لوڈ شیڈنگ اور کم دباﺅ جیسے مسائل مستقل بنیادوں پرحل ہوجائیں گے۔