جاری ہفتہ میں قیمتوں کےحساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔ اسد عمر

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ جاری ہفتہ میں قیمتوں حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ وفاقی …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ جاری ہفتہ میں قیمتوں حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ مسلسل ایک ہندسے میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہو گی۔