جامعہ بلوچستان کو منہاج القرآن لاہور کی جانب سے 800 سے زائد کتب کا تحفہ

3

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):جامعہ بلوچستان کے شعبہ اسلامیات کی طرف سے علمی و فکری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کےرہنماراجہ زاہد محمود اور حافظ وقار قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر800 سے زائد اعلیٰ درجے کی علمی و تحقیقی اسلامی کتب شعبہ اسلامیات کو بطور تحفہ پیش کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 7 لاکھ روپے ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شاہوانی تھے۔ دیگر معززین میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس و ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر کیازئی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اور متعدد علمی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ چیئرمین شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گراں قدر تحفے پر شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں نے کتب کے تعارف، اہمیت اور اسلامی علمی ورثے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہوانی اور دیگر مقررین نے کتاب دوستی کے فروغ اور علمی سرمائے کی اہمیت پر زور دیا۔ بعدازاں تمام شرکا کو تحفے میں کتب پیش کی گئیں اور معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔دیگر مہمانان میں عباس کھوسہ ایڈیشنل سیکرٹری، منرلز اینڈ مائنز، ہمت علی شاہ صوبائی صدر منہاج القرآن بلوچستان

سید حسین علی شاہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ آفیسر، نصیرآباد اور صوبائی رہنما عبدالقادر کھوسہ و میر محمد قادری شامل تھے۔یہ تقریب اسلامی تعلیم و تحقیق کے فروغ میں ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہوئی۔