27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںجامعہ زرعیہ فیصل آبادزراعت و جنگلات میں دنیا کی 49ویں بہترین یونیورسٹی...

جامعہ زرعیہ فیصل آبادزراعت و جنگلات میں دنیا کی 49ویں بہترین یونیورسٹی قرار

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا ہے کہ جامعہ زرعیہ کوکیو ایس رینکنگ میں زراعت و جنگلات میں دنیا کی 49ویں بہترین یونیورسٹی قرار دے دیاگیاہے جو فیصل آباد کے لئےاعزاز کی بات ہے۔

انہوں نےکہا کہ زرعی یونیورسٹی کے اولڈکیمپس کو دنیا کے معروف ماہر تعمیرات بھائی رام سنگھ نے ڈیزائن کیا تھا جنہوں نے ایچی سن کالج، لاہور میوزیم، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، کوئین وکٹوریہ کمیشن اوس بورن ہاؤس اور دیگر کے ڈیزائن تیار کئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جامعہ کے میوزیم کو پرکشش بنانے کے لئے تمام کوششیں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو کر زرعی ادوار کا مختصر وقت میں جائزہ لے سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میوزیم میں زراعت کی وجہ سے ثقافت اور معیشت پر اثرات کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میوزیم کی گیلریوں میں تاریخی زراعت، جدید زراعت، فصلوں کی اقسام، فصلوں کے نمونوں، مٹی کی حالت اور خوراک کی ٹیکنالوجی وغیرہ پر مشتمل نوادرات کی ایک رینج کی بھی جلد نمائش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں زرعی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان کا پہلا زراعت و خوراک میوزیم قائم کیا جا رہا ہے جس میں زرعی ارتقائی مراحل، ثقافت سے لے کر جدید ٹیکنالوجی کے ادوار کو پیش کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=537626

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں