جامعہ نمل پاکستان کے روشن مستقبل اور مستحکم بنیاد میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جامعہ نمل کراچی کیمپس کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کو جامعہ نمل کراچی پہنچنے پرریکٹر نمل میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی اور ریجنل ڈائیریکٹر برگیڈئیر ریٹائرڈ سید ہدایت وارث نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے وفاقی وزیر کو جامعہ نمل میں جاری کورسز اور دیگر …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جامعہ نمل کراچی کیمپس کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم کو جامعہ نمل کراچی پہنچنے پرریکٹر نمل میجر جنرل ریٹائرڈ شاہد محمود کیانی اور ریجنل ڈائیریکٹر برگیڈئیر ریٹائرڈ سید ہدایت وارث نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے وفاقی وزیر کو جامعہ نمل میں جاری کورسز اور دیگر منصبوسے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جامعہ نمل کراچی کے اساتذہ اور طلباء سے مشترکہ طور پر ملاقات کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہر چیز بدل کر رکھ دی ہے ہمیں بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خود کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے جامعہ نمل کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبان ابتدائی علم سے لے کر آج تک کے تمام علوم میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ نمل نےپاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں 30 سال سے کم عمر نوجوان آباد ی تقریباً 15 کروڑ ہے،دنیا کی ترقی یافتہ قومیں اب آبادی میں اضافہ کی بجائے آبادی کی کمی سے پریشان ہیں۔ہمیں اپنی آبادی کو اثاثہ میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے تعلیمی اداروں میںطالبات کی تعداد زیادہ ہے لیکن ہمیں ان طالبات کی صلاحیتوں سے مستفید ہونا ہےاور ان کو معاشرے کا حصہ بنانا ہے۔

انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اردوزبان پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نےنمل اور NAVTTC کی طرف سےاسلام آباد کے سکولوں میں زبانوں کی تدریس کے اہتمامی کو سراہا اور تمام علاقائی کیمپسز، خصوصاً کراچی کیمپس میں، اس تعاون کے دائرے کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔تقریب سے جامعہ نمل کے ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے بھی خطاب کیا اور وفاقی وزیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ نمل تعلیم کے فروغ میں کوشاں ہے اور اس ہدف کے لئے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کی ذہنی، فکری اور روحانی تربیت کرتی رہے گی ۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نمل ایک باوقار ادارہ ہے جو معیاری، سستی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرتا ہے، اور تعلیم کو اخلاقی اقدار اور کردار سازی کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر کو جامعہ نمل کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔