کوہاٹ دھماکے میں بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس ہے، آفتاب احمد خان شیرپاؤ

چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کوہاٹ پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کوہاٹ پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں شہادت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ دینے کی بجائے لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔ صوبے کے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر دہشگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔