جامعہ کراچی، 84طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

University of Karachi
University of Karachi

کراچی۔ 28 مارچ (اے پی پی):جامعہ کراچی نے 84طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کردی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 19 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی، 54 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ9 طلبہ کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس اور2 طلبہ کو ایم ایس(ماسٹرآف سرجری)کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

جن طلبہ کوڈگریاں تفویض کی گئیں ہیں ان کی فہرست جامعہ کراچی کے آفیشل فیس بک پیچ www.facebook.com/kutimes/پر اَپ لوڈکردی گئی ہے جس کا لنک جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی موجود ہے