اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز نے ملاقات کی ۔ منگل کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز سردار محمد الیاس خان اور سردار یاسر الیاس خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملک میں تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ حکومت ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کے لئے پالیساں ترتیب دے رہی ہے جس کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔