جان ہوور کا امریکی سفارت خانے کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں تعینات امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور جان ہوور نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں اپنی اور امریکی سفارت خانے کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں تعینات امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور جان ہوور نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں اپنی اور امریکی سفارت خانے کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر سے، میری جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ پیغامات بھجوانے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام حضرات کا تہہ دل سے ممنون ہوں اور کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔