جاپان، شہنشاہِ کی تخت سے دستبرداری میں ایک ماہ باقی

130

ٹوکیو۔ 3 اپریل (اے پی پی) شہنشاہِ جاپان اکی ہیٹو ایک ماہ بعد تخت سے دستبردارہونے والے ہیں جس سے موجودہ دور کا اختتام ہو جائے گا، توقع ہے کہ شہنشاہ 30 اپریل کو اپنی دستبرداری کے دن تک ملک کی علامت کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شہنشاہِ جاپان دور کے نام کی تبدیلی کے لئے آئندہ پیر کو ایک حکومتی ضابطے پر دستخط اور مہر لگائیں گے۔ قبل ازیں، دور کے نام کی منظوری کابینہ دے گی۔شہنشاہ اور ملکہ مِچیکو 17 اپریل سے مِیئے شہر کا سہ روزہ دورہ کریں گے، شہنشاہ اِس مزار( شرائن) میں جہاں شاہی آبا و اجداد مدفون ہیں، وہاں دستبرداری سے قبل کی ایک روایتی تقریب میں شرکت کریں گے،یہ شاہی جوڑے کا شہنشاہ اور ملکہ کی حیثیت سے آخری علاقائی دورہ ہوگا،وہ 23 اپریل کو ٹوکیو کے مضافات میں واقع آنجہانی شہنشاہ شووا کی قبر پر حاضری دیں گے، یہ بھی دستبرداری سے قبل کی تقریبات کے سلسلے کا حصّہ ہے۔ شہنشاہ اور ملکہ 26 اپریل کو ملکہ اور شہنشاہ کی حیثیت سے شاہی محل کے باہر آخری باضابطہ ذمہ داری کے طور پر مِڈوری اکیڈمک پرائز کی ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔شہنشاہ 30 اپریل کو دستبرداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، قوم سے اپنا آخری خطاب کریں گے اور دستبردارہو جائیں گے۔ یہ 202 سالوں میں تقریبِ دستبرداری منعقد ہونے کا پہلا موقع ہوگا۔اگلے روز، یکم مئی کو ولی عہد شہزادہ نار±و ہِیٹو تخت نشین ہوں گے۔