سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ”مودی وار ڈاکٹرائن“ کے ذریعے را، آر ایس ایس، بھارتی فوج اور حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ”مودی وار ڈاکٹرائن“کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصف نے کتاب کے ذریعے مودی سرکار کے جنگ کے خطرات کو ابھار کر الیکشن جیتنے کے تمام منصوبے خاک میں ملادیئے۔ سینیٹررحمان ملک کے نام تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی بدولت را، آر ایس ایس، بھارتی …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ”مودی وار ڈاکٹرائن“کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصف نے کتاب کے ذریعے مودی سرکار کے جنگ کے خطرات کو ابھار کر الیکشن جیتنے کے تمام منصوبے خاک میں ملادیئے۔ سینیٹررحمان ملک کے نام تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی بدولت را، آر ایس ایس، بھارتی فوج اور حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ مودی سرکار، آر ایس ایس ، را اور بھارتی فوج کا گٹھ جوڑ لائن آف کنڑول پر جنگ مسلط کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے سینیٹر رحمان ملک کی کاوشوں کو سراہا اور حقائق پر مبنی کتاب مرتب کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

Leave a Reply