جاپان، ٹیپکوکا بحال شدہ جوہری ری ایکٹر سے کمرشل سرگرمیوں کا آغا زملتوی کرنے کا اعلان

ٹوکیو۔17مارچ (اے پی پی):جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز (ٹیپکو) نے حال ہی میں دوبارہ فعال کئے گئے اپنے پہلے جوہری ری ایکٹر سے کمرشل سرگرمیوں کا آغا زملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیوڈو کے مطابق ٹیپکو نے جوہری ریگولیٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 2011 کے فوکوشیما جوہری حادثہ کے بعد دوبارہ فعال کیے گئے اپنے پہلے ری ایکٹر کی کمرشل آپریشن کی تاریخ مؤخر کر …

ٹوکیو۔17مارچ (اے پی پی):جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز (ٹیپکو) نے حال ہی میں دوبارہ فعال کئے گئے اپنے پہلے جوہری ری ایکٹر سے کمرشل سرگرمیوں کا آغا زملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیوڈو کے مطابق ٹیپکو نے جوہری ریگولیٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 2011 کے فوکوشیما جوہری حادثہ کے بعد دوبارہ فعال کیے گئے اپنے پہلے ری ایکٹر کی کمرشل آپریشن کی تاریخ مؤخر کر رہی ہے کیونکہ بجلی کے رساؤ کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ کاشیوا ذاکی – کاریوا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نمبر 6 ری ایکٹر نے 21 جنوری کو دوبارہ کام شروع کیا اور بدھ کوکمرشل آپریشن شروع کرنے منصوبہ بنایا گیا تھاتاہم کمپنی نے گزشتہ جمعرات کی دوپہر ایک الارم بجنے کے بعد شیڈول مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا جس میں پاور جنریٹر میں معمولی نوعیت کے بجلی کے رساؤ کی نشاندہی کی گئی ۔

کمپنی کے صدر ٹوماکی کوبایاکاوا نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ کمرشل آپریشن کب شروع ہو سکے گا کیونکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی قسم کا خدشہ ہوا تو ہم کام روک دیں گے۔اصل وجہ کی نشاندہی سب سے اہم ہے۔ پلانٹ کے سربراہ ٹیکیوکی ایناگاکی کے مطابق الارم سسٹم کی خرابی کے بجائے بجلی کے رساؤ کا امکان زیادہ ہے۔کاشیوازاکی کاریوا پلانٹ کا نمبر 6 یونٹ، فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں 2011 میں آنے والے شدید زلزلے اور سونامی کے بعد ہونے والے ایندھن کے پگھلاؤ کے واقعے کے بعد ٹیپکو کی جانب سے دوبارہ فعال کیا جانے والا پہلا ری ایکٹر ہے۔یہ ری ایکٹر تقریباً دو ہفتے قبل مکمل پیداواری صلاحیت تک پہنچ گیا تھا تاہم بجلی کے رساؤ کی وارننگ کے باعث ہفتے کے آخر میں اس کی پیداوار اور ترسیل روک دی گئی۔ٹوکیو سے تقریباً 220 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع یہ پلانٹ دارالحکومت اور قریبی علاقوں کو بجلی فراہم کرے گا۔