اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) جاپانی سفیر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر برائے توانائی جاپان پیٹرولیم ڈویژن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی اورانہیں ستمبر میں ٹوکیو میں ہونے والی توانائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرس کا مقصد توانائی کے شبعے میں تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اور توانائی کے بارے میں بین الاقوامی پالیسی تعاون کو فروغ …
جاپانی سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات، ستمبر میں ٹوکیو میں ہونے والی توانائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) جاپانی سفیر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر برائے توانائی جاپان پیٹرولیم ڈویژن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی اورانہیں ستمبر میں ٹوکیو میں ہونے والی توانائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرس کا مقصد توانائی کے شبعے میں تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اور توانائی کے بارے میں بین الاقوامی پالیسی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ وفد نے معاونِ خصوصی کو کاربن ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز میں جاپانی تحقیق اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے جاپان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ معاونِ خصوصی ندیم بابر نے توانائی کے شعبے میں تربیت اور استعداد کاری کے پروگرام میں پاکستان کی مدد کرنے کا حکومتِ جاپان کا شکریہ ادا کیا۔ ندیم بابر نے کاربن ری سائیکلنگ ، اور کاربن کیپچرِنگ سپلائی چین کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے جاپان کی طرف سے ہائیڈروجن توانائی کی پیداوار کے ذرائع و ترسیل کی تحقیق ،تجارتی اطلاق پر کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جاپان کی جانب سے ستمبر 2019 ء میں جاپان میں ہونے والی توانائی سے متعلق وزارتی سطح کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر جاپانی وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس میں شرکت کی امید ظاہر کی۔








