وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان کے ممتاز ماہر تعلیم، ریاضی دان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
گلگت۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان کے ممتاز ماہر تعلیم، ریاضی دان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سلیم مرحوم گلگت بلتستان کا علمی سرمایہ تھے
ان کی تحقیقی اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر سلیم کی وفات علمی و تعلیمی حلقوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر سلیم مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








