جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کی جانب سے جنسی ہراسگی کے انسداد کے فوری احکامات

ٹوکیو ۔ 13 جون (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جنسی ہراسگی کے خلاف ہنگامی اقدامات پر فوری عملدرآمد کیاجائے۔جااپانی نشریاتی ادارے کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے جانب قدم بڑھاتے ہوئے وزیراعظم شنزوابے نے مذکورہ اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جنسی ہراسگی کے خلاف ہنگامی اقدامات پر فوری عملدرآمد کیاجائے۔ان اقدامات …

ٹوکیو ۔ 13 جون (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جنسی ہراسگی کے خلاف ہنگامی اقدامات پر فوری عملدرآمد کیاجائے۔جااپانی نشریاتی ادارے کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے جانب قدم بڑھاتے ہوئے وزیراعظم شنزوابے نے مذکورہ اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جنسی ہراسگی کے خلاف ہنگامی اقدامات پر فوری عملدرآمد کیاجائے۔ان اقدامات میں نشاندہی کی گئی ہے، کہ اعلیٰ سرکاری افسران میں جنسی ہراسگی کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔ ان اقدامات کے تحت انتظامی عہدوں پر فائز سرکاری افسران کو اس قسم کی کوتاہی سے بچنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے۔