ٹوکیو۔ 22 جنوری (اے پی پی) جاپان کی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا افتتاح جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے کیا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے مزید اقتصادی وعدوں کے ساتھ ساتھ مضبوط ملکی دفاع اور امن پسندانہ دستور میں ترامیم کرنے کا واضح عندیہ دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز …
جاپانی وزیراعظم کا دستور میں ترامیم کا منصوبہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 22 جنوری (اے پی پی) جاپان کی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا افتتاح جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے کیا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے مزید اقتصادی وعدوں کے ساتھ ساتھ مضبوط ملکی دفاع اور امن پسندانہ دستور میں ترامیم کرنے کا واضح عندیہ دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں گی اور ان کی روشنی میں ملکی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے پارلیمانی فورم پر مفصل بحث کی جائے گی۔واضح رہے کہ قدامت پسند رہنما شینزو آبے مسلسل چھ سالوں سے جاپان کی وزیراعظم چلے آ رہے ہیں۔








