جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی آئندہ ہفتے فرانس میں ہونے والے جی سیون سمٹ میں عالمی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے تین اصول پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جاپانی وزیر اعظم آئندہ ہفتے جی سیون سمٹ میں عالمی توانائی سلامتی بارے اہم تجاویز پیش کریں گی

مزید خبریں
ٹوکیو۔12جون (اے پی پی):جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی آئندہ ہفتے فرانس میں ہونے والے جی سیون سمٹ میں عالمی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے تین اصول پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں تازہ کشیدگی کے باعث تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔مجوزہ تین اصولوں میں آزاد اور شفاف توانائی تجارت کو برقرار رکھنا، اسٹریٹجک تیل کے ذخائر کو بڑھانا، اور تیل پیدا کرنے والے اور تیل استعمال کرنے والے ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔








