صدرِ مملکت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دیدی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل، 2026 کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل، 2026 کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کی منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہوگئے ہیں۔ یہ بل سینیٹ سے 10 جون 2026 کو اور قومی اسمبلی سے 11 جون 2026 کو منظور کیا گیا تھا۔