ٹوکیو۔26اکتوبر (اے پی پی):جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے ملکی اقتصاديات کو ’کاربن نیوٹرل‘ بنانے کے لیے 2050 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ پیر کو انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ٹوکیو کے ماحول دوست عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مجوزہ ڈیڈ لائن تک جاپان میں سبز مکانی گیسوں کے اخراج کو نیٹ زیرو تک لے آئیں گے۔ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی وجہ سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت جاپان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔