ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ اگلے اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔العربیہ کے مطابق عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے میں بیرون ملک سے عمرہ کے لئے مملکت آنے والوں کی عمر کی حد 18 سے …
سعودی وزارت حج وعمرہ کا عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے ضوابط کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ اگلے اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔العربیہ کے مطابق عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے میں بیرون ملک سے عمرہ کے لئے مملکت آنے والوں کی عمر کی حد 18 سے 50 برس مقرر کی گئی ہے۔ ان متعمرین کو کورونا وائرس سے محفوظ ہونے کے ثبوت کے طور پر PCR ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔ یہ رپورٹ عمرہ کے لیے آنے والے زائرین میں سعودی حکومت کی منظور شدہ لیبارٹریوں کی جاری کردہ ہونی چاہیے۔ رپورٹ سفر سے 72 گھنٹے قبل تیار کی گئی ہو۔اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے پاس الحرمین الشریفین میں عمرہ، نماز ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ مطہرہ میں صلاہ وسلام پیش کرنے کی پیشگی منظور ہونا لازمی ہے۔ یہ منظوری ’’اعتمرنا‘‘ نامی ایپ کے ذریعے تمام قواعد وضوابط مکمل کرنے کی بعد ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو منظور شدہ مدت کے دروان مملکت آمد اور واپسی کے کنفرم ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہوں گے۔بیرون ملک سے عمرہ کے لیے جانے والے متعمرین کو دن کے تین کھانوں کی سہولت فراہم کرنے والے رہائش گاہ کی بکنگ کا ثبوت بھی ہمراہ لانا ہو گا۔ تین دن آئیسولیشن میں گزارنے کے دوران انہیں عمرہ ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا جن پر وہ سعودی عرب آمد سے واپسی تک انتہائی ذمہ داری سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔شرائط میں عمرہ کمپنی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عازم عمرہ کی سفری دستاویزات میں فراہم کردہ معلومات جن میں تاریخ پیدائش وغیرہ شامل ہے کو سفر سے 34 گھنٹے قبل درست قرار دے کر عمرہ سسٹم میں ڈالا جائے۔ ہر عازم عمرہ کا ٹکٹ، فلائٹ، روانگی کا شہر، وقت، آمد کا شہر، تاریخ اور وقت سسٹم میں ایڈ کرنا لازمی ہے۔ نیز واپسی سے متعلق بھی یہی معلومات سسٹم میں ایڈ کی جائیں گی۔وزارت حج وعمرہ نے ہدایت کی ہے کمپنی عمرہ پیکج میں طے کردہ سہولتوں جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، فیلڈ سروسز، انشورنس، خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عمل کی نگرانی کرے گی۔








