جاپانی وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے 13 نومبر کو ملاقات متوقع

73

ٹوکیو ۔ 7 نومبر (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان 13 نومبر کو ایک ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں رہنما جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیار سے پاک بنانے کی سمت میں کام کرنے کے لئے باہمی تعاون کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔ جاپانی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق شنزو ابے اس ملاقات میں شمالی کوریا کی طرف سے جاپانی شہریوں کے اغوا کا مسئلہ اٹھائیں گے۔جاپانی وزیر اعظم اس مسئلہ کو حل کرنے میں امریکی تعاون کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔امریکی نائب صدر آسیان ممالک کی سالانہ کانفرنس میں حصہ لینے سے پہلے جاپان کا دورہ کریں گے۔