چین کی بارہویں بین الاقوامی ہوا بازی و خلا بازی نمائش کے افتتاح پر شی جن پنگ کا تہنیتی پیغام

بیجنگ ۔ 7 نومبر (اے پی پی) چین کی بارہویں بین الاقوامی ہوا بازی و خلا بازی ایکسپو جنوبی چین کے شہر چو ہائی میں شروع ہوگئی۔چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے اس موقع پر ایک تہنیتی پیغام میں ہوا بازی و خلابازی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ہوا بازی و خلابازی …

بیجنگ ۔ 7 نومبر (اے پی پی) چین کی بارہویں بین الاقوامی ہوا بازی و خلا بازی ایکسپو جنوبی چین کے شہر چو ہائی میں شروع ہوگئی۔چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے اس موقع پر ایک تہنیتی پیغام میں ہوا بازی و خلابازی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چین دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ہوا بازی و خلابازی کے شعبے میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔بیس برس سے زیادہ عرصے کی کاوشوں کے بعد اس وقت چین کی بین الاقوامی ہوا بازی و خلا بازی ایکسپو دنیا میں اس شعبے میں سب سے بااثر ایکسپو ہے جو عالمی ہوا بازی و خلا بازی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرتی ہے۔